چمن(ڈیلی آواز ٹائمز/قدرت اللہ اچکزئی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، چیف سیکریٹری بلوچستان، آئی جی پولیس بلوچستان اور صوبائی وزراء بخت کاکڑ نور محمد دمڑ کی چمن آمد قائم مقام گورنر بلوچستان اور اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق خان اچکزئی کے فرزند ثناء اللہ اچکزئی کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر انھوں نے قائم مقام گورنر اور اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق اچکزئی اور انکے خاندان سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجاتِ بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔






