چمن، کلی لقمان پیکٹ کے قریب6 ڈاکوؤں‌نے 50 سے زائد افراد کو لوٹ لیا

چمن(روزنامہ آواز ٹائمز/قدرت اللہ اچکزئی) کلی لقمان پیکٹ کے قریب 50 سے زائد افراد کو لوٹ لیاگیا تفصیلات کے مطابق کلی لقمان پیکٹ کے قریب 6 مسلح‌ڈاکوؤں‌نے تالاب میں‌50 سے زائد افراد کو لوٹ لیا اور موقع سے فرار ہوگئے.

چمن میں یہ کوئی پہلا واقع نہیں‌ہے بلکہ اس طرح‌کے واقعات معمول بن گئے ہیں، ضلع انتظامیہ، پولیس اور لیویز تماشائی کا کردار اداکررہے ہیں، چوری اور ڈکیتی کے واقعات دن بدن اضافہ ہورہا ہے اور دوسری طرف حکومتی اقدامات مایوس کن ہے ان حالات میں‌عوام میں‌شدید مایوسی پائی جاتی ہے.

روزنامہ آواز ٹائمز اسلام آباد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں