چمن سمیت جنوبی پشتونخوا میں محمود خان اچکزئی کے اپوزیشن لیڈر منتخب ہونے پر جشن

چمن(آوازٹائمز)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر منتخب ہو گئے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ محمود خان اچکزئی کے اپوزیشن لیڈر منتخب ہونے پر چمن سمیت جنوبی پشتونخوا کے مختلف علاقوں میں کارکنوں اور حامیوں نے جشن منایا۔چمن میں پریس کلب کے سامنے ڈھول کی تھاپ پر ثقافتی رقص کیا گیا جبکہ مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر پارٹی رہنماں اور کارکنوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محمود خان اچکزئی کا اپوزیشن لیڈر منتخب ہونا پاکستان بالخصوص پشتون قوم کے لیے ایک تاریخی فیصلہ ہے۔رہنماں کا کہنا تھا کہ یہ جمہوریت کی جیت اور آمریت کی شکست ہے، اب وہ تمام رکاوٹیں ٹوٹ چکی ہیں اور قومی اسمبلی کے فلور پر آزادی، آئین اور عوامی حقوق کے لیے بھرپور جدوجہد کی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں