چمن میں انسدادِ پولیو قومی ٹیکہ جات مہم کے پہلے روز کا جائزہ، ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس

چمن (آوازٹائمز)ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت انسدادِ پولیو کی قومی ٹیکہ جات مہم دسمبر مہم کے پہلے روز ایوننگ ریویو اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی ایچ او چمن، ڈپٹی ڈی ایچ او، ڈسٹرکٹ پولیو کوآرڈینیٹر، ای او سی کے اراکین، این اسٹاف اور مانیٹرز نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ضلع بھر میں جاری قومی انسدادِ پولیو مہم کے پہلے روز کی کارکردگی، درپیش چیلنجز اور آئندہ کے لائحہ عمل و تیاریوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر چمن کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔تمام مانیٹرز نے مختلف یونین کونسلز سے موصول ہونے والی رپورٹس پیش کیں، جن میں مہم کی پیش رفت اور مسائل سے آگاہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر چمن نے مہم کو مزید مثر بنانے کے لیے متعلقہ افسران اور فیلڈ اسٹاف کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ پانچ سال تک کا کوئی بھی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہے۔ڈی سی چمن نے مہم کی کڑی نگرانی، بروقت رپورٹنگ اور والدین کو قائل کرنے کے عمل کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام افسران اور عملہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دیانتداری اور ایمانداری سے فرائض انجام دیں تاکہ پولیو کے مکمل خاتمے کے ہدف کو حاصل کیا جا سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں