چمن میں ریلوے کی زمین واگزار، دو ایکڑ سے زائد اراضی اینٹی انکروچمنٹ آپریشن میں حاصل

کوئٹہ(آوازٹائمز)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی سخت ہدایات پر چمن میں ریلوے کی زمین پر بڑے پیمانے پر اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کیا گیا، جس کے نتیجے میں دو ایکڑ سے زائد قیمتی اراضی واگزار کرالی گئی۔ واگزار کی گئی زمین کی مالیت 91 ملین روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق یہ زمین 1968 سے لیز پر دی گئی تھی، جس کے حوالے سے 2022 میں عدالت نے ریلوے کے حق میں فیصلہ سنایا تھا۔ مذکورہ زمین گودام بشیر اینڈ کمپنی کے زیرِ استعمال تھی جو ریلوے کی ڈیفالٹر قرار دی جا چکی تھی۔ ریلوے حکام کے مطابق وزیر ریلوے کی خصوصی ہدایت پر ملک بھر میں سرکاری زمینوں سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے سخت کارروائیاں جاری ہیں، تاکہ قومی اثاثوں کو ناجائز قبضوں سے بچایا جا سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں