چمن میں سٹریٹ کرائمز میں خطرناک اضافہ، شہری غیر محفوظ اور ڈاکووں کے رحم و کرم پر

چمن(آوازٹائمز)چمن میں نئے سال کے آغاز سے چوری، ڈکیتی اور رہزنی کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے، جس سے شہری شدید خوف اور غیر محفوظ ماحول میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ذرائع کے مطابق ایک واقعہ باب کیپٹن کے مقام پر پیش آیا، جہاں ڈاکووں نے ایک نوجوان سے ایک عدد موٹر سائیکل، دو موبائل فون اور ایک لاکھ پانچ ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔ متاثرہ شخص نے بتایا کہ دوران واردات ڈاکووں نے فائرنگ بھی کی۔اسی دوران روغانی روڈ کلی محمد حسن ٹھیکدار میں متعدد دوکانوں کے تالے توڑے گئے اور قیمتی اشیا اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سٹریٹ کرائمز کے بڑھتے ہوئے واقعات نے عوام کو شدید خوف میں مبتلا کر دیا ہے اور لوگ ڈاکوں کے رحم و کرم پر ہیں۔واضح رہے کہ راہزنی کے بیشتر واقعات ان علاقوں میں ہو رہے ہیں جو پہلے بی ایریا کہلاتے تھے اور لیویز فورس کے کنٹرول میں تھے۔ لیویز فورس کی پولیس میں ضم ہونے کے بعد علاقے میں ایک ایریا بن گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تازہ ٹرانسفرز اور پوسٹنگ کے بعد تمام چیک پوسٹس کو مکمل طور پر متحرک کر کے گشت بڑھایا جائے گا اور موجودہ صورتحال پر جلد قابو پایا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں