چمن میں سیکیورٹی فورسز کی خفیہ کارروائی، دہشت گرد گرفتار

کوئٹہ(آوازٹائمز)سیکیورٹی فورسز کی خفیہ کارروائی میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ چمن میں گرفتار دہشت گرد نے روغانی سیکٹر میں دھماکہ خیز مواد نصب کرنے کا اعتراف کیا، جس کی بنیاد پر کراچی سے دوسرا سہولت کار بھی گرفتار کرلیا گیا۔کارروائی کے دوران پانچ دھماکہ خیز مواد برآمد کیے گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے بتایا ہے کہ دہشت گردی کے نیٹ ورک کے خلاف آپریشن بھرپور انداز میں جاری ہے اور مزید گرفتاریاں ممکن ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں