چمن(آوازٹائمز)چمن انتظامیہ نے شہر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار شدگان سے موبائل کارڈز اور دیگر اشیا برآمد ہوئیں، جنہیں ایس ایچ او ولی محمد کاکڑ نے شفاف طریقے سے اصل مالکان کے حوالے کر دیا۔ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ شہر میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے ایسے اقدامات مستقل بنیادوں پر جاری رہیں گے اور کسی بھی فرد یا گروہ کو قانون کے دائرے سے باہر سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی






