چمن میں پاک افغان کشیدگی برقرار؛ سرحد 53روز سے بند، افغان مہاجرین کی وطن واپسی جاری

چمن(آوازٹائمز)چمن پاک افغان احکام کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار، کشیدگی کے باعث سرحد 53 روز سے مکمل بند ہے، افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل جاری ہے چمن پاک افغان احکام کے درمیان ڈیڈلاک برقرار ہے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی مذید بڑھ گئی ہے گزشتہ روز دوبارہ شدید جھڑپیں ہوئیں اور بھاری ہتھیار کا استعمال کیا گیا جو رات گئے جاری رہی افغان گولہ باری سے کلی لقمان میں 4 افراد زخمی ہوئے اور باب دوستی کو بھی شدید نقصان پہنچایا پاک فوج کی جوابی کارروائی میں افغانی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور پسپا کر دیئے فائرنگ کے دوران ملحقہ گاوں خالی کرا دیئے اور افغان مہاجرین سمیت محفوظ مقامات پر منتقل کر دیئے جھڑپوں کے باعث افغان مہاجرین کی بے دخلی کا سلسلہ ایک روز کیلئے روک دیا جبکہ ہفتے کے روز سے افغان کڈوال کی وطن واپسی کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا تاہم بارڈر پر سیکورٹی مزید سخت کرنے کے ساتھ تازہ دم دستے الرٹ کر ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں