چمن (آوازٹائمز) 15 دسمبر سے ہونے والی قومی پولیو مہم کے حوالے سے پریس کلب چمن میں صحافیوں کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالرشید اچکزئی، ڈسٹرکٹ کمیونیکیشن آفیسر آشرف خان اچکزئی، پولیو آفیسر ڈاکٹر امین اور پولیو آفیسر ڈاکٹر خرم نے شرکت کی بریفنگ کے دوران شرکا کو مہم کے اہداف، پولیو سے بچا کے اقدامات، بچوں کو ویکسین پلانے کا طریقہ کار، والدین کو آگاہ کرنے کی حکمت عملی، اور 15 دسمبر سے مہم کے باقاعدہ آغاز کی تفصیلات فراہم کی گئیں۔ ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالرشید اچکزئی نے کہا کہ اس مہم کا مقصد ہر بچے تک پولیو ویکسین پہنچانا اور پولیو کے مکمل خاتمے میں تعاون کرنا ہے پولیو آفیسرز نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو مہم کے دوران ویکسین لازمی لگوائیں تاکہ بیماری کے پھیلا کو روکا جا سکے۔ اس موقع پر یہ بھی بتایا گیا کہ مہم کے دوران صحت کے کارکنان مختلف علاقوں میں خصوصی ٹیموں کے ذریعے بچوں کو ویکسین فراہم کریں گے اور والدین کو پولیو کے خطرات اور حفاظتی اقدامات کے بارے میں آگاہ کریں گے






