چمن(آوازٹائمز) چمن پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ 14 روز سے بدستور معطل ہے، جس کے باعث تاجروں کو یومیہ کروڑوں روپے کے نقصانات کا سامنا ہے۔ چمن پاک افغان جوائنٹ چیمبر آف کامرس کے سابق نائب صدر حاجی غنی اچکزئی اور دیگر تاجروں نے اپنے بیان میں کہا کہ سرحدی جھڑپوں کے باعث دوطرفہ تجارت رکنے سے سینکڑوں مزدور اور کلیئرنگ ایجنٹس بے روزگار ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 25 اکتوبر کو استنبول میں ہونے والے پاک افغان حکام کے مذاکرات سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کی بحالی اور عوامی مفاد میں مثبت فیصلوں کی امید ہے۔ حاجی غنی اچکزئی نے دونوں ممالک سے اپیل کی کہ ٹریڈ کو جلد بحال کیا جائے تاکہ سرحدی علاقوں کے عوام اور تاجروں کے معاشی مسائل میں کمی آسکے۔






