چھتر، ضلع صحبت پور سمیت مختلف تحصیلوں میں پیٹرول پمپس بند، عوام شدید مشکلات کا شکار

چھتر(آوازٹائمز)سابق صوبائی وزیر میر اظہار حسین خان کھوسہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ضلع صحبت پور سمیت تحصیل فرید آباد، مانجھی پور، پہنور، سہنڑی اور حیرالدین کے پیٹرول پمپس بند کر دیے گئے ہیں، جو سراسر ناانصافی ہے انہوں نے کہا کہ جن غریب اور محنت کش لوگوں کا روزگار پیٹرول پمپس سے وابستہ ہے، اگر ان کا کاروبار بند کیا جائے گا تو وہ اپنے بچوں کا پیٹ کیسے پالیں گے؟ جب دو وقت کی روٹی چھین لی جائے تو انسان مجبوری میں غلط راستے اختیار کرنے پر مجبور ہو جاتا ہے پورے صوبے اور نصیرآباد ڈویژن میں پیٹرول پمپس کھلے ہیں، مگر صرف ضلع صحبت پور کے پمپس بند کرنا سمجھ سے بالاتر ہے میر اظہار حسین خان کھوسہ نے ڈپٹی کمشنر صحبت پور، کمشنر نصیرآباد ڈویژن، وزیر اعلی بلوچستان اور کور کمانڈر بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ اس سنگین مسئلے کا فوری نوٹس لیا جائے اور غریب عوام کو مزید مشکلات میں نہ ڈالا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں