اسلام آباد (روزنامہ آواز ٹائمز)اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین تحریک انصاف کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان لاپتہ ہو گئے،اہلخانہ کی جانب سے تھانہ کوہسار میں درخواست دیدی گئی۔ درخواست میں کہاگیاکہ وہ گزشتہ شام کوگھر سے نکلنے کے بعد واپس نہیں آئے،درخواست اعظم خان کے بھتیجے کی طرف سے دی گئی ہے۔ درخواست میں کہاگیاکہ اعظم خان کا موبائل نمبر بھی بند جا رہا ہے۔پولیس کے مطابق معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔ جس کے بعد مقدمہ کا فیصلہ ہو گا۔






