چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سیشام کے وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی کی ملاقات

راولپنڈی(ڈیلی آوازٹائمز)چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مشترکہ پاکستان اور شام کے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون اور مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا ہے۔جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرات سے شام کے وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی نے اپنے وفد کے ہمراہ جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو)راولپنڈی میں ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی و سکیورٹی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے شام کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا اور عالمی امن و علاقائی استحکام کے حوالے سے پاکستان کے مقف سے آگاہ کیا۔ انہوں نے مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون اور مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ شام کے وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاک فوج اور مسلح افواجِ پاکستان کے پیشہ ورانہ کردار کو سراہا۔ دونوں جانب سے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دفاع و سکیورٹی کے شعبوں میں روابط و تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں