چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس روزی خان آئینی عدالت کے جج مقرر، صدر کی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن جاری

کوئٹہ(آوازٹائمز)صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے چھ ججز کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے، جس میں چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس روزی خان کو آئینی عدالت کے جج کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق دیگر ججز کی تقرری سے عدالتوں میں عدالتی کام کاج کی رفتار میں اضافہ اور مقدمات کی بروقت سماعت ممکن ہوگی۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق یہ تقرریاں آئینی اور قانونی طریقہ کار کے مطابق عمل میں لائی گئی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں