چیف منسٹر الیون اور چیف سیکرٹری الیون کے دوستانہ کرکٹ میچ،چیف منسٹر الیون کی 45رنز سے کامیابی

وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی 52 رنز کی پراعتماد بیٹنگ نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا
کوئٹہ(آوازٹائمز)پی ڈی ایم اے کرکٹ گراونڈ میں ہفتے کے روز چیف منسٹر الیون اور چیف سیکرٹری الیون کے مابین کھیلا جانے والا دوستانہ کرکٹ میچ سنسنی خیز لمحات، شاندار بیٹنگ اور عمدہ بولنگ کا حسین امتزاج ثابت ہوا۔ شائقینِ کرکٹ کی بڑی تعداد نے میچ سے بھرپور لطف اٹھایا میچ کا ٹاس چیف سیکرٹری الیون نے جیت کر چیف منسٹر الیون کو بیٹنگ کی دعوت دی چیف منسٹر الیون کی جانب سے اننگز کا آغاز وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور زاہد خلجی نے کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 119 رنز کی مضبوط پارٹنرشپ قائم کی اور ٹیم کو بہترین آغاز فراہم کیا وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پراعتماد اور دلکش بیٹنگ کرتے ہوئے 52 رنز کی شاندار اننگ کھیلی جسے شائقین نے خوب سراہا مقررہ اوورز کے اختتام پر چیف منسٹر الیون نے صرف تین وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز کا مضبوط ہدف دیا جواب میں چیف سیکرٹری الیون کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 135 رنز پر آل آوٹ ہوگئی۔ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان اور آئی جی پولیس محمد طاہر خان نے مزاحمتی بیٹنگ اور ہمہ جہت کارکردگی کا مظاہرہ کیا تاہم ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کرسکی بولنگ کے شعبے میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات زاہد سلیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے دھواں دھار بولنگ کے ذریعے تین اہم وکٹیں حاصل کیں اور میچ کا پانسہ پلٹ دیا اس طرح چیف منسٹر الیون نے 45 رنز سے با آسانی میچ اپنے نام کرلیا وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی آل راونڈ شاندار کارکردگی میچ کا نمایاں پہلو رہی جس نے نہ صرف ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا بلکہ شائقین کی بھرپور توجہ بھی حاصل کی دوسری جانب میچ میں فیلڈنگ کے دوران سردار کوہیار خان ڈومکی، بابر خان، سید امین، حسن میر نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں