ڈویژن میں لائن مین کے کام کے دوران پیش آنے والے جان لیوا حادثے کا سخت نوٹس لے لیا ہے، یوسف شاہ خان

کوئٹہ(آوازٹائمز)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر یوسف شاہ خان نے گزشتہ شب بروری سب ڈویژن میں لائن مین کے کام کے دوران پیش آنے والے جان لیوا حادثے کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔ انہوں نے جنرل منیجر (آپریشن) اور ہیلتھ، سیفٹی اینوائرمنٹ (HSE) ڈائریکٹوریٹ کو ہدایت کی کہ حادثے کی وجوہات، سیفٹی ضوابط کی خلاف ورزی اور ذمہ داروں کی نشاندہی کرتے ہوئے ایک ہفتے کے اندر تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ انسانی جانوں کا تحفظ ادارے کی اولین ترجیح ہے اور ادارے میں سیفٹی قوانین اور کوڈ پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لورلائی، مستونگ اور کوئٹہ میں حالیہ Fatal Accidents کام کے دوران غفلت کی نشاندہی کرتے ہیں، لہذا سیفٹی کوڈ کی خلاف ورزی کرنے والے ذمہ داروں کے خلاف تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔یوسف شاہ خان نے تمام آپریشن سرکلز، ڈویژنز اور فیلڈ اسٹاف کو ہدایت کی کہ بجلی لائنوں پر تکنیکی خرابی دور کرنے اور بحالی کے کام کے دوران حفاظتی اوزار اور سیفٹی آلات کا استعمال لازمی کریں اور مقررہ قواعد و ضوابط کی سختی سے پابندی کریں تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔چیف ایگزیکٹو نے HSE ڈائریکٹوریٹ کے افسران کو بھی ہدایت دی کہ فیلڈ آپریشن میں لائن اسٹاف کے لیے حفاظتی آلات کی فراہمی اور دیگر ضروری سہولیات کو مکمل طور پر یقینی بنایا جائے تاکہ کام کے دوران کسی بھی حادثے سے انسانی جانوں کو محفوظ رکھا جا سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں