ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ نے قائم مقام گورنر بلوچستان کے طور پر حلف اٹھا لیا

کوئٹہ(آوازٹائمز)بلوچستان اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ نے قائم مقام گورنر بلوچستان کے طور پر حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاس کوئٹہ میں منعقد ہوئی جہاں چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس جناب کامران خان ملاخیل نے ان سے حلف لیا۔تقریب میں وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی، اراکین پارلیمنٹ، صوبائی سیکریٹریز اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔یہ تقرری گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کے عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانگی کے باعث عمل میں آئی۔ گورنر کی 26 جنوری تک واپسی متوقع ہے۔ اس دوران صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے غزالہ گولہ کو قائم مقام گورنر مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں