ڈپٹی کمشنر نوشکی کی صدارت میں ڈی سی سی اجلاس، بی ایس ڈی آئی فیز ٹو کے ترقیاتی منصوبے منظور

نوشکی(آوازٹائمز)ڈپٹی کمشنر نوشکی محمد حسین ہزارہ کی زیرِ صدارت ڈی سی سی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں رکن صوبائی اسمبلی حاجی غلام دستگیر بادینی، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل، چیئرمین میونسپل کمیٹی نوشکی، وِنگ کمانڈر ایف سی اور ضلعی محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔اجلاس میں بی ایس ڈی آئی فیز ٹو کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی، جن میں ٹیچنگ ہسپتال نوشکی کے لیے 200 کے وی ٹرانسفارمر، گورنمنٹ گرلز کالج کے لیے سولر سسٹم اور شیلٹر لیس اسکولوں کے لیے کمروں کی تعمیر شامل ہے۔منظور شدہ منصوبوں کو حتمی منظوری کے لیے پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو ارسال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ جلد از جلد عملدرآمد شروع کیا جا سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں