ڈھاڈر(ڈیلی آوازٹائمز)مچھ کے قریب بولان قومی شاہراہ پر سبی سے کوئٹہ جانے والی مسافر ویگن الٹنے کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس کے مطابق حادثے کے بعد تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا، جبکہ ایم ایس مچھ ہسپتال نے بتایا کہ دو زخمیوں محمد مزمل ولد محمد اعظم اور محمد یسین ولد نور الحق(سکنہ سبی)کو مچھ ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ ریفر کر دیا گیا ہے، جبکہ دیگر 5 افراد کو پہلے ہی کوئٹہ منتقل کیا جا چکا تھا






