ڈیرہ بگٹی(یو این اے)ڈیرہ بگٹی لنجو سغاری کے علاقے میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب مقامی شخص اپنے کام میں مصروف تھا کہ اچانک بارودی سرنگ پھٹ گئی۔ اطلاع ملتے ہی لیویز فورس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی






