ڈیرہ مراد جمالی،شوہر کی بیوی پر بہیمانہ تشدد اور تذلیل،سر کے بال مونڈھ کر جسم کے نازک عضووں کو جلا دیا

ڈیرہ اللہ یار(روزنامہ آواز ٹائمز)ڈیرہ مراد جمالی میں پانچ بچوں کی ماں پر شوہر کی بہیمانہ تشدد اور تذلیل، شوہر نے بیوی کے سر کے بال مونڈھ کر جسم کے نازک عضووں کو جلا دیا، چکھڑا محلہ میں آدم خان چکھڑا نامی شخص نے اپنی بیوی پانچ بچوں کی ماں طاہرہ بیبی کو گھر کے ایک کمرے میں بند کرکے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، ملزم نے پہلے بیوی کے سر کے بال مونڈھ دیئے اور پھر جسم کے نازک عضووں کو سگریٹ اور گرم لوہے سے جلا دیا، شوہر کے تشدد کے باعث خاتون کی حالت غیر ہوگئی، والد امان اللہ سیال نے بیٹی کو تشویشناک حالت میں ڈیرہ مراد جمالی اسپتال منتقل کر دیا، جہاں خاتون کو طبی امداد دی گئی، اور علاج کا سلسلہ جاری ہے، سٹی تھانہ ڈیرہ مراد جمالی پولیس نے تشدد کا شکار خاتون طاہرہ بیبی کے والد امان اللہ سیال کی مدعیت میں ملزم شوہر آدم خان ولد مولوی اسحاق چکھڑا کے خلاف 337اے اور 337 وی کے دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں