ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس گشتی گاڑی پر ہینڈ گرنیڈ حملہ، 3 افراد زخمی

ڈیرہ مراد جمالی(آوازٹائمز)ڈیرہ مراد جمالی سٹی میں شاہ پٹرول پمپ کے قریب نامعلوم افراد نے پولیس کی گشت کرنے والی گاڑی پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت ایک شہری زخمی ہوگیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں جبکہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے تفتیش جاری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں