ڈیرہ مراد جمالی میں کرنٹ لگنے سے پانچ افراد جاں بحق

ڈیرہ مراد جمالی(روزنامہ آواز ٹائمز)ڈیرہ مراد جمالی شرقی سائیڈ وارڈ نمبر 8 میں بجلی کے ٹرانسفارمر میں بار بار شکایات کے باوجود کیسکو حکام کی غفلت سے فنی خرابی کے باعث بجلی کا کرنٹ لگنے سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے جن میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد میاں بیوی عبدالحی شیخ، بی بی شبیہہ اور ان کے دو حافظ قرآن بیٹے عبدالقیوم اور حافظ محمد عظیم شیخ اور ان کے علاوہ ایک 60 سالہ شہری محمد ایوب لہڑی بھی جانبحق ہو گئے افسوسناک واقعہ سے ڈیرہ مراد جمالی شہر کا ماحول سوگوار ہو گیا ہے علاقہ مکینوں کے مطابق بار بار شکایات کے باوجود کیسکو حکام نے ٹرانسفارمر کی مرمت نہیں کی جس کی وجہ سے ایسا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس پر تمام پر ذمہ داری کیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالکریم پر عائد ہوتی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ نگران وفاقی وزیر توانائی واقعہ کا نوٹس لیکر کیسکو چیف کو غفلت پر اپنے عہدے سے برطرف کردیں تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے شہریوں کو بچایا جاسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں