حب (ڈیلی آواز ٹائمز/نیاز اللہ سمالانی) سینئر صحافی اور ڈیلی آواز ٹائمز ساکران کے بیورو چیف صحافی مرتضیٰ مری کی نانی محترمہ انتقال کرگئی ہیں۔مرحومہ کے ایصالِ ثواب اور اہلِ خانہ سے تعزیت کے لیے لیبر کالونی حب میں تعزیت وصول کی جائے گی۔تمام صحافی حضرات، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور عوام الناس کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ تعزیت کے لیے تشریف لائیں اور سوگوار خاندان سے اظہارِ تعزیت کریں۔ دریں اثناء ڈیلی آواز ٹائمز اسلام آباد کے چیف ایڈیٹر دادشاہ اچکزئی نے اظہار تعزیت کی اور دعا کی اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔






