لاہور(آوازٹائمز)ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا کی زیر صدارت وزیراعلی پنجاب کے لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام پر پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے اتوار کے روز ٹاؤن ہال میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ترجمان کے مطابق اجلاس میں متعلقہ محکموں نے ڈی سی لاہور کو بریفنگ دی اور بتایا کہ فیز ون کا99 فیصد کام مکمل ہو چکا جبکہ مجموعی طور پر 7093 گلیاں تعمیر کر لی گئی ہیں۔ڈی سی لاہور نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فیز ٹو کا کام30 جون 2026 تک ہر صورت مکمل کیا جائے اور رکاوٹ بننے والی تجاوزات فوری ختم، نکاسی آب کا نظام درست اور نیسپاک میٹریل کا معیار یقینی بنائے۔ سید موسی رضا نے کہا کہ معیاروشفافیت پر سمجھوتہ نہیں ہوگا،دیرپا ترقیاتی کاموں کے ذریعے شہریوں کا معیار زندگی بلند ہو گا






