ژوب، ایف سی قلعے پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک جوان شہید، 5 دہشتگرد ہلاک

ژوب (روزنامہ آواز ٹائمز/سردار حمید) ایف سی قلعے پر دہشتگردوں کا حملہ 1 جوان شہید 5 دہشتگرد جہنم واصل، دہشتگردوں کے فائرنگ سے 1 خاتون سمیت 2 بچے بھی زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ژوب میں دہشت گردوں نے ایف سی قلعے میں داخل ہونے کی کوشش کی فورسز کے جوان الٹ ہونے کی وجہ سے دہشتگردوں کو قلعے میں داخلہ ہونے سے روک لیا تھا اندھیرے کی وجہ سے شہری ابادی کا خیال کرتے ہوئے فورسز نے اپریشن کو سلو رکھا ہوا تھا دہشتگردوں کے فائرنگ سے ایک ایف سی کے 1جوان نے جام شہادت نوش کیا اور 3 زخمی ہوئے دہشتگردوں کے فائرنگ سے 1 خاتون سمیت 2 بچے بھی زخمی ہوئے سیکیورٹی فورسز کے جوابی فائرنگ سے آخر کار 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا حملے میں زخمی بچوں کو ابتدائی ٹریٹمنٹ کے بعد کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں