ژوب(روزنامہ آواز ٹائمز) ایس پی ژوب کی ہدایت پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے توریان کے مقام پر چیکنگ کے دوران مسافر بس سے کروڑوں روپے مالیت کے قیمتی سگریٹ، خشک دودھ اور فیور پاوڈر بر آمد کرلیا ڈرائیور اور کلینر کو گرفتار کرلیا مسافر بس کوئٹہ سے پنجاب کی طرف جارہے تھے ذرائع کے مطابق مسافر بس میں کوئی بھی مسافر موجود نہیں تھے بس اسی سامان سے مکمل لوڈ تھے پولیس مذید تفتیش کررہی ہے۔






