ژوب کے بابر کے پہاڑوں پر جنگلات میں آگ، علاقائی وسائل آگ پر قابو پانے میں مصروف

ژوب (آوازٹائمز)بلوچستان کے ضلع ژوب کی کلی عثمان زئی کے علاقے بابر کے پہاڑوں پر واقع جنگلات میں اچانک آگ لگ گئی۔حکام اور مقامی افراد فوری طور پر آگ پر قابو پانے کی کوششیں کر رہے ہیں تاکہ آگ مزید پھیل کر وسیع علاقے کو نقصان نہ پہنچائے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، آگ کے سبب جنگلاتی علاقے میں ماحولیاتی نقصان کا خدشہ ہے اور آگ کے پھیلا کو روکنے کے لیے مقامی انتظامیہ نے ہنگامی اقدامات شروع کر دیے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں