کندھ کوٹ، ڈاکوں نے فائرنگ کے بعد مسافرکوچ کویرغمال بناکر لوٹ لیا

کندھ کوٹ(روزنامہ آواز ٹائمز)سندھ کے ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں ڈاکوں نے فائرنگ کے بعد مسافرکوچ کویرغمال بناکر لوٹ لیا۔کندھ کوٹ میں ٹھل انڈس ہائی وے روڈ پر افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں مسافرکوچ پرڈاکوں کی جانب سیفائرنگ کی گئی، ڈاکو ں نے مسافر کوچ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا لیا۔ڈاکو مسافروں سے نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے، مسافر کوچ کوئٹہ سے بہاولپور جا رہی تھی۔مسافروں نے واقعے کے خلاف مگسی روڈ بلاک کردیا، بدامنی سے عوام عدم تحفظ کا شکار ہوگئی، پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں