کوئٹہ(آوازٹائمز)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایک دن کے لیے معطل کی گئی موبائل فون ڈیٹا انٹرنیٹ سروس اب بحال کر دی گئی ہے۔گزشتہ ہفتے بھی کوئٹہ میں موبائل فون ڈیٹا انٹرنیٹ سروس کو عارضی طور پر معطل کیا گیا تھا، جس کے باعث شہریوں کو روزمرہ کے کاموں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔عوام کی جانب سے حکومت سے موبائل ڈیٹا کو جلد از جلد بحال کرنے کی درخواست کی گئی تھی، جس کے بعد متعلقہ حکام نے سروس دوبارہ فعال کر دی






