کوئٹہ،شادی سے واپس آتے ہوئے حماد کاکڑ قتل، پولیس نے اہلیہ اور سابق عاشق گرفتار

کوئٹہ(آوازٹائمز)سریس کرائم انوسٹی گیشن ٹیم نے کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ میں حماد خان شدید زخمی ہو گئے، جنہیں محلہ داروں نے گاڑی میں ڈال کر سول ہسپتال منتقل کیا۔ راستے میں زخمی کی حالت نازک ہونے کے باعث وہ جاں بحق ہو گئے۔حماد کے بھائی زرک خان نے پولیس میں رپورٹ درج کرائی کہ حماد اپنی اہلیہ کے ہمراہ رشتہ داروں کی شادی سے واپس آ رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے انہیں قتل کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ نمبر 162/25 تحت دفعات 302، 427 اور 34 ت پ درج کر کے کی سسریس کرائم انوسٹی گیشن میں منتقل کر دیا۔ایس ایس پی عمران قریشی نے تفتیشی ٹیم تشکیل دی، جس نے کرائم سین یونٹ کو جائے وقوعہ بھیجا اور شواہد اکٹھے کیے۔ تفتیش کے دوران مقتول کی اہلیہ مسما (ع)ے اعتراف کیا کہ اس نے اپنے شوہر کو قتل کروانے کے لیے سابق عاشق کے ساتھ منصوبہ بندی کی اور فون کے ذریعے اطلاع دیتی رہی۔ملزمہ اور اس کے سابق عاشق کو جدید آلات اور CCTV کیمروں کی مدد سے گرفتار کر کے پولیس نے ریمانڈ حاصل کر لیا۔ تحقیقات جاری ہیں اور پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایسے حساس معاملات میں کسی بھی معلومات کے لیے فوری طور پر متعلقہ حکام سے رابطہ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں