کوئٹہ،کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف ٹریفک پولیس کی خصوصی چیکنگ مہم

کوئٹہ(آوازٹائمز)کوئٹہ ٹریفک پولیس نے کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے خصوصی چیکنگ مہم شروع کر دی ہے۔ مہم کے دوران روزانہ کی بنیاد پر گاڑیوں سے بلیک پیپر ہٹائے جا رہے ہیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف چالان جاری کیے جا رہے ہیں۔ٹریفک پولیس کے مطابق ہائی کورٹ کی جانب سے کالے شیشوں کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے، جس پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے یہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ کالے شیشوں والے گاڑیاں جرائم میں اضافے کا سبب بنتی ہیں، اس لیے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے مہم کو مسلسل جاری رکھا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں