کوئٹہ(آوازٹائمز)کوئٹہ کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کوئٹہ نے انسداد منشیات اسمگلنگ کی ایک بڑی کارروائی میں 13 کروڑ 66 لاکھ روپے مالیت کی کرسٹل آئس (Methamphetamine)ضبط کرلی۔ ایف بی آر ہیڈ کوارٹر کے مطابق یہ کارروائی کلکٹوریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ)کوئٹہ کی فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ (ایف ای یو)نوتل نے انجام دی۔ذرائع کے مطابق مصدقہ خفیہ اطلاع پر کسٹمز اہلکاروں نے ایک مسافر گاڑی کو روکا، جس میں ایک بیگ کے اندر 2 کلو گرام کرسٹل آئس چھپائی گئی تھی۔ کارروائی کے دوران دو ملزمان کو موقع پر گرفتار کیا گیا اور کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔ضبط شدہ منشیات کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹمز ویئر ہاوس منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایف بی آر حکام نے کہا کہ یہ کارروائی منشیات اسمگلنگ کے خلاف جاری مہم میں ایک اہم سنگِ میل ہے اور ملک میں منشیات کی روک تھام کے لیے انسداد اسمگلنگ کے اقدامات کو مزید تیز کیا جائے گا2083






