کوئٹہ، اخترآباد میں گیس بحران، شہری شدید مشکلات کا شکار

کوئٹہ(آوازٹائمز)جمعیت علمائے اسلام عشرہ مبشرہ یونٹ اخترآباد کے ترجمان نے کوئٹہ شہر بالخصوص مضافاتی علاقوں اخترآباد اور ملحقہ علاقوں میں بدترین گیس بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جدید دور اور تمام تر دعوں کے باوجود کوئٹہ کے شہری آج بھی گیس کے مناسب پریشر کو ترس رہے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ شدید سردی میں گیس کی عدم فراہمی اور کم پریشر نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔، جبکہ تعلیمی و دینی اداروں، کا نظام بری طرح متاثر ہو رہا ہیانہوں نے کہا کہ کوئٹہ پاکستان کا ایک اہم شہر اور صوبائی دارالحکومت ہے، مگر یہاں کے شہری بنیادی سہولت سے محروم ہیں، جو متعلقہ اداروں کی ناقص منصوبہ بندی اور نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے حکومت اور سوئی گیس حکام کے بار بار کے اعلانات زمینی حقائق سے متصادم ہیں۔ترجمان جے یو آئی اخترآباد نے مطالبہ کیا کہ اخترآباد اور ملحقہ علاقوں میں گیس کی منصفانہ تقسیم، مناسب پریشر کی فراہمی اور لوڈ مینجمنٹ کے نام پر ہونے والی ناانصافیوں کا فوری خاتمہ کیا جائے۔ ساتھ ہی گیس بحران کے مستقل حل کیلئے عملی اور ہنگامی اقدامات اٹھائے جائیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر عوامی مشکلات کا فوری ازالہ نہ کیا گیا تو جمعیت علمائے اسلام عوام کے ساتھ مل کر احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ اداروں پر عائد ہوگی۔آخر میں ترجمان نے کہا کہ کوئٹہ کے اخترآباد کے باسیوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے، جس سے کسی صورت چشم پوشی قبول نہیں کی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں