کوئٹہ(ڈیلی آوازٹائمز)انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہا کہ بلوچستان پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مشترکہ طور پر ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے۔ پولیس شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ قومی سلامتی اور اور امن و امان کے قیام کے لیے بلوچستان پولیس اپنا اہم کردار ادا کرتی رہی گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے ٹی ایف ٹریننگ اسکول کوئٹہ میں 20 ویں بیسک ٹریننگ کورس کی پاسنگ آٹ پریڈ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پاسنگ آٹ پریڈ میں بلوچستان پولیس کے 284 اہلکار جن میں 3 لیڈی کانسٹیبل شامل ہیں انہوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی تاریخ پہلی بار ڈسٹرکٹ پولیس کی تین خواتین اہلکاروں نے دضاکارانہ طور پر انسداد دہشت گردی کورس میں مردوں کے شانہ بشانہ تربیت حاصل کی قوم کی یہ بیٹیاں ہمارے لئے قابل فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے پاکستان بالخصوص بلوچستان دہشت گردی کا شکار رہا ہے، آئی جی پولیس نے کہا کہ انسدادِ دہشت گردی کی پیشہ ورانہ تربیت میں اے ٹی ایف ٹریننگ اسکول بنیادی اور مثر کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی روک تھام کے دوران بلوچستان پولیس کے افسران اور جوانوں نے بے شمار قربانیاں دی ہیں، جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا بلوچستان پولیس کو ہر سطح پر بھرپور اور مکمل معاونت حاصل ہے۔ وزیر اعلی بلوچستان نے پولیس کی تربیت اور ادارے کی استعداد کار میں اضافے کے لیے متعدد اہم اور گرانقدر اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 2013 سے قبل بلوچستان میں انسدادِ دہشت گردی کے لیے کوئی باقاعدہ ٹریننگ سینٹر موجود نہیں تھا تاہم آج اے ٹی ایف ٹریننگ اسکول اس شعبے میں اہم خدمات انجام دے رہا ہے۔ آئی جی پولیس نے امید ظاہر کی کہ پاس آٹ ہونے والے اہلکار اپنے اضلاع میں جائے تعیناتی پر پیشہ ورانہ مہارت، دیانت داری اور قومی جذبے کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دیتے ہوئے صوبے میں عوام کے تحفظ اورامن و امان کے قیام میں اپنا موثر کردار ادا کریں گے






