کوئٹہ، بلوچستان ہائی کورٹ کا امداد چوک پر قائم ایف سی چیک پوسٹ ختم کرنے کا حکم

کوئٹہ(ڈیلی آوازٹائمز)بلوچستان ہائی کورٹ نے امداد چوک پر قائم فرنٹیئر کور(ایف سی)کی چیک پوسٹ کے خلاف دائر آئینی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے متعلقہ حکام کو چیک پوسٹ فوری طور پر ختم کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے یہ حکم ایڈووکیٹ سید نذیر آغا کی جانب سے دائر آئینی درخواست کی سماعت کے بعد جاری کیا۔ بلوچستان ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ عدالتی حکم پر بلا تاخیر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔درخواست گزار کا موقف تھا کہ امداد چوک پر قائم چیک پوسٹ شہریوں کی آمدورفت میں مشکلات کا باعث بن رہی ہے، جس پر عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سنایا۔عدالتی فیصلے کی تفصیلی نقل اور اس کے قانونی نکات سامنے آنے کے بعد مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں