کوئٹہ، تھانہ شالکوٹ کی کاروائی، 4 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

کوئٹہ (روزنامہ آواز ٹائمز/شعبہ کرائمز) تھانہ شالکوٹ کی کاروائی، 4 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد کرلیا، تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ شالکوٹ کی غیر قانونی اسلحہ اور نامزد ملزمان کےخلاف کامیاب کاروائی ڈی آئی جی کوئٹہ غلام اظفر مہیسر،ایس ایس پی آپریشن زوہیب محسن کی ھدایات پرزیر نگرانی ایس پی سریاب ضیاءالحق مندوخیل، زیر سرپرستی خلیل احمد بگٹی، ایس ایچ او عابدرضا مینگل و دیگر عملہ نے کاروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان گرفتار کرلئے.
01. ملزم مجیب الرحمن الد بیگ محمد سکنہ کلی حسن کو گرفتار کیا، جس کے قبضہ سے ایک ضرب TT پسٹل بمعہ 4 ضرب کارتوس برآمد ہوئےاور اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا.
02 . در محمد ولد یار محمد سکنہ کلی حسن کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے ایک ضرب TT پسٹل بمعہ 3 ضرب کارتوس برآمد ہوئے اور اسلحہ آرڈیننس کے تحت الگ سے مقدمہ درج کردیا گیا.
03. مقدمہ نمبر 72/2023 میں نامزد عامر ولد علی مراد سکنہ سردار کاریز کو گرفتار کیا گیا۔
04. مقدمہ نمبر 84/23 میں نامزد ملزم سلیم جاوید ولد علی خان سکنہ کاسی روڈ کوئٹہ کو گرفتار کرلیا گیا.

روزنامہ آواز ٹائمز کوئٹہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں