کوئٹہ، سٹی گرڈاسٹیشن میں مرمتی کام، 6 دسمبر کو 11Kv فیڈرز پر بجلی کی معطلی

کوئٹہ(آوازٹائمز)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)نے اعلان کیا ہے کہ کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن میں نصب برقی تنصیبات کی فوری نوعیت کے مرمتی کام کیے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں 6 دسمبر بروز ہفتہ صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک سٹی گرڈ کے 11Kv فیڈرز پر بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔معطل رہنے والے فیڈرز میں سورج گنج بازار، اولڈ سمنگلی، پی ٹی وی، ملک پلانٹ، شہباز ٹان، مالک، عالم خان، ایف سی ہسپتال، کیسکو، ایم ای ایس، مارک فیکٹری، کسٹم اور پی اے ایف، بروی روڈ، انٹرکنیکٹر، نواں کلی، کینٹ، اسٹیڈیم، کوئٹہ کمرشل، جناح ٹان، جی او آر کالونی، جناح روڈ اور بی اے مال شامل ہیں۔کیسکو نے صارفین سے اس دوران ہونے والی زحمت پر پیشگی معذرت کی ہے اور درخواست کی ہے کہ وہ مرمتی کام کے دوران تعاون کریں تاکہ کام بروقت اور مثر انداز میں مکمل ہو سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں