کوئٹہ، شہر میں موسم خشک اور گرم، درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان

کوئٹہ(ڈیلی آوازٹائیمز)کوئٹہ میں موسم خشک اور گرم ہے اور آج دن میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے بعض اضلاع میں بارش کی پیشگوئی کی ہے اور صوبے کے شمال مشرقی اضلاع کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ آج شام یا رات میں ژوب، موسی خیل، شیرانی، لورالائی، بارکھان، کوہلو، خضدار، لسبیلہ اور گردونواح میں بھی بعض علاقوں میں تیز ہواں / آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور صوبے کے شمال مشرقی اضلاع میں چند مقامات پر تیز بارش ہو سکتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں