کوئٹہ (روزنامہ آواز ٹائمز) کوئٹہ فائر بریگیڈ بند ہوگئی، عجیب وجہ سامنے آگئی تفصیلات کے مطابق ڈائر یکٹر فائر سروسز عبدالحق اچکزئی کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں پیٹرول پمپس مالکان نے واجبات کی عدم ادائیگی پر فائر بریگیڈ کو تیل کی فراہمی بند کر دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 5 ماہ سے تیل کے واجبات کی ادائیگی نہیں کی گئی۔جس کی وجہ سے فائر بریگیڈ کے عملے کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑرہا ہے انہوں نے بتایا کہ فیول کی مد میں فائربریگیڈ پر پیٹرول پمپ مالکان کے 40 لاکھ روپے واجب الادا ہیں اور صوبائی حکومت فائر بریگیڈ کو فنڈز فراہم نہیں کر رہی جس کی وجہ سے پیٹرول پمپ مالکان کو ادائیگی میں تاخیر ہو رہی ہے اور اب پیٹرول پمپس مالکان نے فائر بریگیڈ کو تیل کی فراہمی بند کر دی ہے۔اگر فنڈ ز کی فراہمی ممکن نہ بنائی گئی تو ایک دو روز میں فائر بریگیڈ سروس بند کر دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ فائر بریگیڈکے عملے کو گزشتہ 5ماہ سے اوور ٹائم بھی نہیں ملاجبکہ گاڑیوں کی مرمت کے لئے رقم بھی موصول نہیں ہوئی۔
روزنامہ آواز ٹائمز اسلام آباد






