کوئٹہ (روزنامہ آواز ٹائمز/شعبہ کرائمز) قمبرانی روڈ پر چوروں کی فائرنگ سے باپ بیٹا جانبحق، لواحقین میتوں کے ہمراہ قمبرانی روڈ بلاک کر کے احتجاج کر رہے ہیں۔
کوئٹہ اور صوبے کے دیگر شہروں میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں گزشتہ کچھ عرصے سے تیزی اور اضافہ آیا ہے، پولیس کی کارکردگی اس مسئلے کے حوالے سے نہ ہونے کے برابر ہے، عوام مسلسل اس مسئلے کی شکایت گزشتہ کئی عرصے سے کرتے نظرآرہے ہیں اور آج پھر 2 قیمتی زندگیاں ہماری کوتاہی اور نااہلی کی نظرہوگئی۔
روزنامہ آواز ٹائمز کوئٹہ






