کوئٹہ، مستونگ، چاغی اور جھل مگسی میں 13 جنوری کو بجلی کی فراہمی محدود، کیسکو کا اعلامیہ

کوئٹہ(آوازٹائمز)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق مختلف گرڈ اسٹیشنز اور ٹرانسمیشن لائنز پر مرمتی اور ٹیسٹنگ کے کام کیے جا رہے ہیں، جس کے باعث کچھ علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔13 جنوری بروز منگل مستونگ گرڈ اسٹیشن کے 11KV فیڈرز (سٹی ون، سٹی ٹو، کیڈٹ کالج، نواب غوث بخش رئیسانی اسپتال اور سٹی تھری) سے صبح 10 بجے تا سہ پہر 3 بجے بجلی بند رہے گی۔ اسی روز دالبندینچاغی ٹرانسمیشن لائن پر کام کے باعث صبح 10 بجے تا دوپہر 2 بجے چاغی گرڈ اسٹیشن کے تمام فیڈرز میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گی۔ مزید برآں، جھل مگسی گرڈ اسٹیشن سے صبح 9 بجے تا سہ پہر 3 بجے بجلی بند رہے گی۔14 جنوری بروز بدھ 132KV ٹرانسمیشن لائن پر کام کے باعث ڈھاڈر گرڈ اسٹیشن سے صبح 9 بجے تا دوپہر 2 بجے اور گنداخہ گرڈ اسٹیشن کے پاور ٹرانسفارمر کی مرمت کے لیے دن 11 بجے تا سہ پہر 3 بجے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔کیسکو نے صارفین سے پیشگی معذرت کی اور تعاون کی اپیل کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں