کوئٹہ(ڈیلی آوازٹائمز)سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے کے ویب سائٹ (ایکس)پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ضلع مستونگ کو قلات ڈویژن سے الگ کرکے کوئٹہ ڈویژن کا حصہ بنانے کی غیر مشاورتی اور عوامی خواہشات کے بر عکس حکومتی فیصلے کی مذمت کرتے ہیں ہم ضلع مستونگ کو دوبارہ قلات ڈویژن میں شامل کرنے کے لیے ہر ممکن پر امن اور آئینی جدوجہد کریں گے






