کوئٹہ، پولیس تھانہ عبدالخالق شہید کی کاروائی، فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 ملزمان گرفتار کرلئے، ایس،ایچ،او اعجازاحمد

کوئٹہ (ڈیلی آواز ٹائمز/ہیڈآفس) کوئٹہ، پولیس تھانہ عبدالخالق شہید کی کاروائی، فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 ملزمان گرفتار کرلئے گئے ہیں تفصیلات کے مطابق

پولیس تھانہ عبدالخالق شہید کی کاروائی ، فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 ملزمان گرفتار، 5 موٹر سائیکلیں برآمد

ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ ضیاء الحق مندوخیل کی خصوصی ہدایات، ڈی ایس پی سریاب سرکل طالب حسین کی نگرانی اور ایس ایچ او تھانہ عبدالخالق شہید (اعجاز احمد) کی سربراہی میں تھانہ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مقابلے کے بعد اسنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت
1 منیر احمد 2 در محمد اور 3 قیصر خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چھینا گیا 70 سی سی موٹر سائیکل اور 4 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی گئیں
پولیس نے ملزمان کے خلاف اسنیچنگ کے مقدمات درج کر لیے ہیں، جبکہ قبضے سے برآمد ہونے والے غیر قانونی اسلحہ کی نسبت بھی الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
کوئٹہ پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں