کوئٹہ، پولیس کی بڑی کاروائی، 2 سنیچرز گرفتار، موبائل فون، نقدی، مسروقہ موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد

کوئٹہ (ڈیلی آواز ٹائمز/عبداللہ جمال خلجی) کوئٹہ پولیس کی بڑی کارروائی، دو اسنیچر گرفتار، چھینا گیا موبائل، نقدی، مسروقہ موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کرلیا تفصیلات کے مطابق

ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ ضیاء الحق مندوخیل کی خصوصی ہدایات، ایس پی سٹی عاصف غفور، ڈی ایس پی عبدالقادر قمبرانی کی نگرانی اور ایس ایچ او سول لائنز جواد حیدر کی سربراہی میں تھانہ سول لائنز پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اسنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت حذیفہ ولد عبد الستار سکنہ سریاب مل، کوئٹہ اور ضمیر ولد بہرام سکنہ موسیٰ کالونی، سریاب روڈ، کوئٹہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایف آئی آر نمبر 213/2026 سے متعلق چھینا گیا موبائل فون اور نقدی، ایف آئی آر نمبر 200/2026 سے متعلق مسروقہ سی ڈی-70 موٹر سائیکل جبکہ ایک غیر قانونی پستول بھی برآمد کر لیا۔

ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ ان کے دیگر جرائم اور ساتھیوں کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی جا سکیں۔ کوئٹہ پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں