کوئٹہ(آوازٹائمز)کوئٹہ اور پشاور کے درمیان چلنے والی جعفر ایکسپریس کی سروس آج تیسرے روز بھی معطل ہے۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق جعفر ایکسپریس کی آمد و رفت 13 نومبر تک معطل رہے گی۔اسی طرح، کوئٹہ اور کراچی کے درمیان چلنے والی بولان میل سروس بھی سیکورٹی وجوہات کی بنیاد پر معطل ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے دیگر صوبوں کے لیے ٹرین سروس آپریشنل سیکیورٹی وجوہات کے سبب بند رکھی گئی ہے۔دوسری جانب، چمن اور کوئٹہ کے درمیان چلنے والی چمن پسنجر ٹرین معمول کے مطابق اپنی روانگی اور آمد کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ حکام نے بتایا ہے کہ 13 نومبر کو پشاور سے کوئٹہ کے لیے جعفر ایکسپریس دوبارہ روانہ ہوگی۔






