کوئٹہ بلدیاتی انتخابات، 103 وارڈز پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے

کوئٹہ(آوازٹائمز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے مجموعی 641 وارڈز میں سے 103 وارڈز پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔:یواین اے: نیوز ایجنسی کے ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں 18وارڈز ایسے ہیں جہاں کسی بھی امیدوار نے کاغذاتِ نامزدگی جمع نہیں کروائے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے 641 وارڈز میں سے 520 وارڈز پر 28 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات منعقد کیے جائیں گے۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 23 ہزار 707 ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں