کوئٹہ میں ایک ہی گھر میں 4 بچوں کی پیدائش؛ سیٹلائٹ ٹان کے راز محمد کے ہاں 3 بیٹے اور ایک بیٹی دنیا میں آگئے

کوئٹہ(آوازٹائمز/انعام اللہ اچکزئی)سیٹلائٹ ٹاون کوئٹہ کے رہائشی راز محمد کے گھر ایک ساتھ 4 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، جن میں تین بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔ راز محمد فروٹ کی ریڑھی لگا کر اپنے گھر کا خرچ پورا کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پہلے سے دو بچے تھے، اور اب بچوں کی تعداد بڑھ کر چھ ہو گئی ہے، جس کے باعث کفالت کے مسائل میں اضافہ ہو گیا ہے۔راز محمد نے نیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی بلوچستان اور مخیر حضرات سے اپیل کی کہ معاونت فراہم کی جائے تاکہ بچوں کی پرورش بہتر طریقے سے ہوسکے۔ انہوں نے بتایا کہ بچوں کی پیدائش ایک نجی اسپتال میں ہوئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں