کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کردیا گیا

کوئٹہ(آوازٹائمز)کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔شہر کی 172 یونین کونسلز اور 641 وارڈز میں بلدیاتی انتخابات ہونگے، دسمبر میں ہونے والے ان انتخابات کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں جب کہ اس سلسلے میں ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کے دفاتر کے باہر عوامی نوٹس آویزاں کردیے گئے ہیں۔ کاغذاتِ نامزدگی کی وصولی اور اجرا 13 سے 17 نومبر تک کی جائے گی، نامزد امیدواروں کے ناموں کی فہرست 18نومبر کو شائع کی جائے گی جب کہ کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 19 سے 24 نومبر تک کی جائے گی۔کاغذاتِ نامزدگی کی منظوری یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل دائر کرنے کی آخری تاریخ 28 نومبر مقرر کی گئی ہے۔اپیلٹ ٹربیونل کی جانب سے اپیلوں پر فیصلے کی آخری تاریخ 3 دسمبر مقرر کی گئی ہے، امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 4 دسمبر کو شائع کی جائے گی جب کہ امیدواروں کی دستبرداری کے بعد نظرثانی شدہ فہرست 5 دسمبر کو شائع کی جائیگی۔امیدواروں کی حتمی فہرست اور انتخابی نشان 6دسمبر کو الاٹ کیے جائیں گے جب کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ 28 دسمبر بروز اتوار کو ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں